شاہ رخ خان جنکی آخری فلم زیرو کے نام سے دوہزار اٹھاراں میں ریلیز ہوئی تھی اس فلم نے کچھ زیادہ اچھا بزنس نہیں کیا تھا جس کا شاہ رخ کو کافی جھٹکا لگا تھا اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بہتر کہانی کا اتنخاب کریں گے۔ شاہ رخ کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے اگلے برس ان کی تین فلمیں ، پٹھان، جوان اور ڈنکی ریلیز ہو نے جا رہی ہیں۔ جبکہ شاہ رخ خان کے وہ پرستار جو انہیں دیکھنے کےلئے اگلےسال کا انتظار نہیں کر سکتے ان کے لئے بھی خوشخبری ہے کیونکہ اس برس براہمسٹرا اور روکٹری میں شاہ رخ خان مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ کا ان دونوں فلموں میں اہم کردار ہے۔
دونوں فلموں میں مجموعی طور پر شاہ رخ خان کا کردار محض بیس منٹ کا ہے۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان کرن جوہر کی فلم برہمسٹرا کی پرموشنز میں حصہ نہیں لے رہے پرموشن کرنے کے لئے شاہ رخ خان کو کہا گیا لیکن انہوں نے منع کر دیا جس کے بعد کرن جوہر نے بھی شاہ رخ کے فیصلے کا حترام کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے ہم ان کے بغیر ہی فلم کی پرموشن کر لیں گے۔براہمسٹرا کے ٹریلر میں شاہ رخ خان کا ایک بھی سین نہیںہے. روکٹری جس میں اداکار مہادیون مرکزی کردار بھی کررہے ہیں انہوں نے ہی یہ فلم بنائی ہے اور شاہ رخ کو ایک اہم کردار میں کاسٹ کیا ہے۔