برطانیہ اور کینیڈا نے بھی ونٹر اولپمکس 2022 کا اعلان کر دیا

0
39

لندن: برطانیہ اور کینیڈا نے بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کیلئے کسی وزیر کو نہیں بھیجا جائے گا ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کی وجہ چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔

دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا کہنا ہے کہ کینیڈا بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کیلئے کسی عہدیدار کو نہیں بھیجے گا-

بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022،امریکہ کا سفارتی بائیکاٹ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کا ونٹراولمپکس کا بائیکاٹ چین کے لئے کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی۔ ہم ماضی میں متعدد بارچین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراظہارتشویش کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

بیجنگ میں سرمائی اولمپکس اگلے سال فروری میں ہونے ہیں سب سے پہلے امریکا نے بیجنگ ونٹراولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اورآسٹریلیا بھی سفارتی بائیکاٹ میں شامل ہوگیا تھا۔

اولمپکس بائیکاٹ:امریکہ جان بوجھ کردشمنی پال رہا ہے:ایسی حرکتوں سے باز رہے:چین کی…

چین نے امریکا کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے سفارتی بائیکاٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ کسی امریکی سفارتکار کوبیجنگ ونٹراولمپکس کے لئے مدعو کیا ہی نہیں کیا گیا تھا۔

اولمپکس بائیکاٹ:امریکہ جان بوجھ کردشمنی پال رہا ہے:ایسی حرکتوں سے باز رہے:چین کی دھمکی

Leave a reply