بہادر سیکیورٹی گارڈ فرض کی ادائیگی کے دوران شہید

0
74

راولپنڈی :بہادر سیکیورٹی گارڈ فرض کی ادائیگی کے دوران شہید،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی شہرراولپنڈی میں ایک بینک کا سیکورٹی گارڈ اپنے فرض منصبی کونبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا

راولپنڈی سے ذرائع کے مطابق ایک نجی بینک میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ عںنصر کو گولی مار دی

اس حوالے سے مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ دو مسلح افراد تھانہ گنج منڈی سے چند قدم کےفاصلے پر واقع بینک میں داخل ہوئے،ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں اور بینک عملے کو یرغمال بنالیا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران ملزمان کیش لوٹ کر فرار ہونے لگے تو سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کردی ، مقامی اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ عنصر کو گردن پر گولی لگی ، س دوران سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا

مقامی ذرائع کے مطابق اسی دوران سیکورٹی گارڈ اسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گیا ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سی پی او راولپنڈی سمیت پولیس کے اعلی افسران کا جائے، وقوعہ کا دورہ کیا ہے ، جس کے بعد پولیس نے موقع سے فرانزک شوائد حاصل کرلیے

Leave a reply