fbpx

پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے
پنجاب اسمبلی، اجلاس کیلئے اسمبلی ایوان میں ہر طرف پولیس تعینات کر دی گئی

ڈپٹی اسپیکر نے پنجاب پولیس کو سارجنٹ ایٹ آرمز کے اختیارات دے دئیے پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا شروع، پولیس اور حکومتی اراکین آمنے سامنے آگئے پنجاب اسمبلی میں لاتیں، مکے اور گھونسے چل گئے ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے پنجاب اسمبلی میں ارکان گتھم گتھا ہوگئے،شدید نعرے بازی کی پنجاب اسمبلی ارکان کے ایکدوسرے پر اچھل اچھل کر حملے ،ویڈیوز بھی بنتی رہیں،

چودھری پرویز الٰہی کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا ،ہنگامہ آرائی کےدوران چودھری پرویزالہٰی زخمی ہو گئے ریسکیو اہلکاروں نے پرویز الہٰی کوطبی امداد دی چودھری پرویز الٰہی کا ہاتھ زخمی ہوگیا ، چہرے پر آکسیجن ماسک بھی لگا یا گیا

چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ میرا بازو توڑ دیا گیا،میں ابھی بھی اسپیکر ہوں، یہ اسپیکر کے ساتھ ہو رہا ہے،شریفوں کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے،شریفوں نے میری اچھائی کا اچھا بدلہ دیاہے،جب زمین پر گرا تو رانا مشہود میرے اوپر گرا ہوا تھا،حمزہ شہباز ایوان میں بیٹھ کر پکڑو پکڑو کہہ رہے تھے،یہ سب شہبازشریف کے فون پر کارروائی ہوئی ہے،ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیاہے،آج انہوں نے ظلم کی انتہا کردی یہ شریفوں کی جمہوریت ہے،میری طبیعت بہت خراب ہے، میں نے ان کے ساتھ اچھائی کی، آج صلہ مل گیا،جلاوطنی کےدوران حمزہ شہباز کا خیال رکھا،

مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ یہ ہے ن لیگ کی اصلیت، خود تشدد کرتے ہیں اور الزام دوسروں پر لگاتے ہیں

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی نے وزیر اعلی کے چناؤ کے موقع پہ شکست سے بچنے کے کئے جس شرمناک غنڈہ گردی کا پنجاب اسمبلی میں مظاہرہ کیا ہے وہ جمہوریت کے لئے سیاہ باب اور ان کی فسطائیت کا ثبوت ہے-

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں جو ہوا یہ سندھ ہاوس میں جو منڈیا لگیں اس کا ردعمل ہے،جو پیسے لے رہا ہے وہ ڈیموکریٹک الائنس بنا رہا ہے ، سب لوٹے ہیں،اگر کسی کو عمران خان سے اعتراض ہے تو پہلے استعفیٰ دے پھر الیکشن لڑے، بات یہ ہے کہ یہ کمپنی نہیں چلنی، جو کمپنی کا فارمولہ ہے، یہ ہے نقصان دہ ہے،جوڈیشل کمیشن بنا دیں بہت سی چیزیں بہتر ہوجائیں گی،

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان نے ڈپٹی سپیکر پر حملہ کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی اراکین نے حملہ کر دیا ،حکومتی اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے بال نوچے گئے، اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کو تھپڑ بھی مارے گئے،ڈپٹی سپیکر کو لوٹے مارے گئے پنجاب اسمبلی کی پولیس ڈپٹی سپیکر کو حفاظت کے لیے اٹھا کے دوبارہ اندر لے گئی ھے

جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کو سزائے موت ہونی چاہیے، چیف جسٹس

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف