وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

0
46

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

صحافی حسن ایوب خان نے ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے
وزیراعظم نے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کیا گورنر پنجاب کو فوری گورنر ہاؤس چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے

تین اپریل کو عمر سرفراز چیمہ کو چوہدری محمد سرور کی جگہ پر پنجاب کا گورنر لگایا گیا تھا

قبل ازیں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی رپورٹ کی روشنی میں اجلاس ہوا، گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی گورنر پنجاب ساڑھے 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے عمر سرفراز چیمہ اسمبلی رپورٹ کی روشنی میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ہنگامی پریس کانفرنس اسمبلی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد طلب کی گئی

گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی پر تشدد کرنا انتہائی قابل افسوس ہے،گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کی چودھری پرویز الہیٰ کی رہائشگاہ آمد ہوئی، اس موقع پر انہوں نے چوھدری پرویز الہیٰ کی عیادت کی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی نے خوش اسلوبی سے ایوان چلایا،چودھری پرویز الہٰی پر حملہ افسوسناک ہے، سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے میرے آفس میں جمع کرا دی ہے، رپورٹ کو دیکھ لیں پھر آپ سے بات ہوگی،ن ش کی لڑائی میں انہوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا،عدلیہ کی بحالی کے لیے ہم نے ڈنڈے کھائے ہیں،رپورٹ کو جلد ری ویو کر کےآپ کو رپورٹ کرتے ہیں،رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہو گا حلف کس نے لینا ہے،میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور میرے پاس آئینی عہدہ ہے،افسوس ہوا کہ جو ان کے ساتھ کل سلوک ہوا، اب سب کا کردار قوم کے سامنے ہے،

قبل ازیں ترجمان گورنر ہاؤس پنجاب کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب نے نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،گورنرپنجاب نے آئینی ماہرین سے مشاورت کیلئے آج دوبارہ اجلاس طلب کرلیا فیصلہ سیکریٹری اسمبلی کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا ،گورنرپنجاب آئینی ماہرین سےمشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے

گورنر پنجاب نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس روسٹرم کی بجائے گیلری سے کنڈکٹ کرنے اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی فوٹیجز بھی مانگ لی گورنر عمر سرفراز چیمہ نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو تمام صورتحال سے متعلق رپورٹ آج پیش کرنے کا حکم دے دیا

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا گیا تھا ،ڈپٹی سپیکر نے پولیس بلائی تو اراکین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا تھا، اس دوران خواتین اراکین اسمبلی بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کے بال کھینچے، گردن سے پکڑا، راجہ یاسر بھی ایک ویڈیو میں نمایاں ہیں جو پولیس والوں کو دھکے دے رہے ہیں

تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟

عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے

Leave a reply