بریکنگ نیوز : سینئر صحافی انتقال کر گئے،۔انا للہ و انا الیہ راجعون

0
42

بریکنگ نیوز: سینئر صحافی ضیا شاہد انتقال کر گئے

باغی ٹی وی :سینئر صحافی ضیا شاہد انتقال کر گئے۔۔۔۔انا للہ و انا الیہ راجعون
ضیا شاہد 2 ہفتوں سے شیخ زید اسپتال میں زیر علاج رہے ، وہ گردوں سمیت دیگر عارضہ میں مبتلا تھے، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ،تجزیہ کاراور اخبار نویس وفات پاگئے ہیں . ضیاء شاہد کو شمار پاکستان کے سینئر ترین اخبار نویسوں اور صحافیوں میں ہوتا ہے ،

ضیاء شاہد کافی عرصہ سے علیل تھے لیکن ان بیماری ان کو صحافت کے میدان سے روک نہ سکتی اور وہ اخر دم تک متحرک اور فعال تھے .
بیٹا امتنان شاہد کے مطابق دل کی دھڑکن کم ہونے کیوجہ سے انہیں ہسپتال لایا گیا تھا۔ آج ان کا آپریشن ہوا اور 9 بجے آپریشن تھیٹر میں ہی انتقال کر گئے۔ ضیا شاہد 2005 سے بیمار تھے۔ وہ 78 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہوں سے 17 سال کی عمر سے صحافت کا آغاز کیا تھا۔ ضیا شاہد گردوں سمیت دیگر عارضہ میں مبتلا تھے۔

ضیا شاہد ’’خبریں ‘‘ کے علاوہ نیا “اخبار ” کے بھی چیف ایڈیٹر تھے۔ اس کے علاوہ وہ ماہنامہ اردو ڈائجسٹ میں بھی جائنٹ ایڈیٹر رہے۔

بھٹو دور میں ضیا شاہد شاہی قلعہ لاہور میں بھی مہمان رہے اور سات ماہ تک جیل میں سزا کاٹی۔صحافت میں اعلیٰ خدمات کے سبب انہیں صدر پاکستان کی طرف سے اعلیٰ سول اعزاز ستارہ امتیاز دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ضیاء شاہد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں کے بانی اور چیف ایڈیٹرضیاشاہدکے انتقال پربہت دکھ ہوا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شعبہ صحافت میں ضیا شاہد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a reply