قتل اور بھتہ خوری میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار

0
28
arresto

شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث دو دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے، ایس آئی یو نے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث دو دہشتگرد 1۔ محمد کمال خان ولد طوطا خان 2۔ عبدالقادر ولد ارشاد حسین کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان انتہائی خطرناک مجرم ہیں جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جنہوں نے افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی قیادت کے حکم پر قتل اور بھتہ خوری کے خوفناک کے انکشافات کیے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کچھ عرصہ قبل صدر کے ایک تاجر سے تحریک طالبان پاکستان کے لیے بھتہ طلب کیا تھا جس پر ایک مقدمہ الزام نمبر 280/23 بجرم دفعہ 384/385/34 ت پ 7ATA r/w تھانہ پریڈی میں درج ہو تھا جو کہ ایس آئی یو میں زیر تفتیش رہا۔رواں سال ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر بنارس میں قیوم گوشت والے کو اپنے دیگر ساتھیو ں کے ساتھ ملکر قتل کیا ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر 20/23 تھانہ پیر آباد میں درج ہے۔

سال 2022 میں ملزمان نے گلشن معمار میں سعید احمد افغان نژاد شہری کو افغانستان میں موجود طالبان کی مخبری امریکن ایجنسی کو کرنے کے شبہ میں قتل کیا جس پر افغانستان میں موجود تحریک طالبان پاکستان نے 20 لاکھ روپے انعام کے طور پر انہیں بھیجے جو انہوں نے آپس میں تقسیم کیے ہیں۔ اس قتل کے متعلق مقدمہ الزام نمبر 574/22 تھانہ گلشن معمار میں درج ہے۔ملزمان نے اسکے علاوہ بنارس میں درویش بیف ںسینٹر اور ایک پینٹ والے سے بھی بذریعہ پرچہ بھتہ طلب کیا۔ملزمان کے انکشافات کے بارے میں متعلقہ تھانہ جات کو مطلع کیا گیا ہے۔ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

Leave a reply