اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی امین الحق کا جسمانی ریمانڈ منظور

aminulhaq

اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی امین الحق کو عدالت پیش کر دیا گیا

امین الحق کو انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا اس دوران پولیس حکام نے امین الحق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے امین الحق کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا،امین الحق کو گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر گجرات سے گرفتارکیا تھا،امین الحق کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

امین الحق افغان شہری ہے،اور اسکے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ موجود ہے، امین الحق کے پاس موجود شناختی کارڈ کی کاپی پر سال 2020 کی تاریخ درج ہے پاکستانی شناختی کارڈ کے اجرا پر بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، دوران تحقیقات امین الحق نے انکشاف کیا کہ کہ اس کی القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن سے 15 نومبر 2001 کو آخری ملاقات ہوئی تھی،

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سینئر جنگجو امین الحق کو سرائے عالمگیر سے گرفتار کرلیا ۔القاعدہ کے سینئر جنگجو امین الحق کی گرفتاری دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔ ترجمان کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا سینئر جنگجو امین الحق 1996 سے اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی اور کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ گرفتار دہشت گرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے ۔سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کی گرفتاری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ امین الحق کی گرفتاری پاکستان اور دنیا بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جاری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔

بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

 بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

Comments are closed.