بریکنگ اینڈ وارننگ: لاہور میں 25 ہزار سے زائد کورونا کے مریض اچانک لاپتہ

0
26

لاہور: بریکنگ اینڈ وارننگ: لاہور میں 25 ہزار سے زائد کورونا کے مریض اچانک لاپتہ،اطلاعات کے مطابق لاہورکے 25 ہزارسے زائد کرونا مریض اچانک لاپتہ ہوگئے ہیں ، دوسری طرف حکومت نے اس حوالے سے واررنگ جاری کردی ہے ،

اس بات کی تصدیق سرکاری اعدادوشمارمیں بھی ہوگئی ہے ، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی سنگین غفلت،لاہور میں کورونا وائرس کے 25 ہزار سے زائد مریضوں کا کوئی سراغ ہی موجود نہیں،

تفصیل کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کے پاس کورونا وائرس کے مریضوں کا درست ڈیٹا ہی موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،

ادھر اس حوالے سے محکمہ پرائمری ہیلتھ کی روزانہ کی بنیاد پر جاری کی جانے والی سرکاری رپورٹ کے مطابق لاہور میں کورونا وبا کے دوران اب تک مجموعی طور پر 163575 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے جس میں سے 134565 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 3577 اموات ہوچکی ہیں۔

اس ڈیٹا کے مطابق شہر میں 25433 مریضوں کا محکمہ پرائمری ہیلتھ کے پاس کوئی ریکارڈ ہی نہیں کہ وہ صحت یاب ہوئے یا کسی حال میں ہیں،

یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا 25 ہزار سے زائد مریضوں کا ابھی تک کوئی سراغ ہی موجود نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں کورونا کی روک تھام کے لئےتاحال کوئی موثر حکمت عملی ہی وضع نہیں کی جاسکی ہے ۔ طبی ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کیلئے لاپتہ 25 ہزار سے زائد مریضوں کی کنٹیکٹ ٹریسنگ نہیں ہوسکی اور یہی مرض کے پھیلاو کی بڑی وجہ ہے ۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ محکمہ پرائمری ہیلتھ کمیشن بھی اپنی جان چھڑانے کے لیے فرضی فارمیلٹی میں مصروف ہے تاکہ اعلیٰ حکام کومطئمن کیا جاسکے

Leave a reply