قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات

bilawal

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا،

صاحبزادہ حامد رضا نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو ڈرا دھمکا کر زبردستی اٹھایا جانے کی شکایت سامنے آئیں ہیں، ہمارے ارکان اسمبلی ہمیں بتا رہے ہیں کہ پیسوں کی آفر کی جا رہی ہے، متاثرہ ارکان کی فیملی کا جو بھی موقف پارٹی کو موصول ہوتا ہے پارٹی اُس پر ردعمل دیتی ہے،تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ سب میڈیا میں رپورٹ ہو رہا ہے، ارکان اسمبلی کی باتوں پر پارٹی کو یقین کرنا ہوتا ہے،جو بھی پی ٹی آئی کے ارکان ووٹ دینگے وہ بانی پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپیں گے،

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس نمبر موجود نہیں ہیں اور آئینی ترمیم کرنے جارہی ہے، اپوزیشن کا کوئی بھی بندہ ایوان میں موجود نہیں ہے، زین قریشی کی اہلیہ کو غائب کیا گیا، جناب سپیکر میں نے آپ کو فون کیا آپ کا شکرگزار ہوں، آپ نے کہا کہ آئی جی پنجاب پولیس اس واقعے سے انکاری ہے،

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی قومی اسمبلی ہال میں آپس میں بات چیت ہوئی ہے، باخبر ذرائع کے مطابق بلاول زرداری نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے آئینی ترمیم بارے بات چیت کی، بلاول زرداری نے آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کرنے کی بات چیت کی، جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اور پھر عمران خان سے ملاقات کا کہا ، بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم بارے عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریں گے.

دوسری جانب آئینی ترمیم پر حکمران اتحاد کی مولانا فضل الرحمان سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے،مجوزہ آئینی ترمیم کے بیشتر نکات پر اتفاق کر لیا گیا ہے،مولانا فضل الرحمان اب مجوزہ مسودے پر آج تحریک انصاف کو اعتماد میں لیں گے،سپریم کورٹ کے پانچ یا نو رکنی آئینی بینچ کے قیام کی تجویز ہے،صوبوں میں آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کی تجویز ہے،آئینی بینچ کی تشکیل جوڈیشل کمیشن کرے گا آئینی بینچ کا سربراہ بھی جوڈیشل کمیشن مقرر کرے گا ،آئینی بینچ میں ردو بدل کا اختیار چیف جسٹس سپریم کورٹ کا نہیں ہو گا ،

آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی

پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر،قومی اسمبلی میں سوال،عطا تارڑ کا جواب

آئینی ترمیم میں ہزارہ صوبہ شامل کیا جائے،خیبر پختونخوا کا نیا نام قبول نہیں،سردار یوسف

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

نواز شریف سے بھارتی صحافیوں کے وفد کی ملاقات

آئینی ترمیم ،حکومت تیار،کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی

Comments are closed.