چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قائد اعظم ریزیڈنسی سے ملحقہ زمین عطیہ کر دی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا بڑا اقدام ،قاضی فائز عیسی اور ان کے خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو وقف کر دی
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اورانکے خاندان نے زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی سے ملحقہ اپنی 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین بلوچستان کو عطیہ کر دی۔اس ضمن میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بلوچستان حکومت کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ زمین ماحولیاتی سینٹر بنانے کے لیے استعمال کی جائے۔ 14 اگست کے موقع پر یہ تحفہ قبول کیا جائے ،قاضی خاندان نے اراضی حکومت کو دینے کیلئے بلوچستان حکومت کو خط لکھ دیا