چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

yahya qazi

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی کی اہم ملاقات ہوئی ہے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات چیف جسٹس چمیبر میں ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی کو مبارک باد پیش کی،دونوں ججز کی آج یہ دوسری ملاقات ہے، پہلی ملاقات مقدمات کی سماعت سے پہلے ہوئی تھی،

علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے،نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان کے چیمبر کے اسٹاف نے بھی مبارک باد دی ہے

واضح رہے کہ وزارت قانون نے یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،صدر مملکت کی منظوری کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی 26اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے،جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 3سال کیلئے کی گئی ہے،صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دے دی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری،بارکونسلرنے خوش آئند قرار دے دیا

Comments are closed.