کراچی بلدیاتی نتائج، دوران احتجاج پی ٹی آئی، پی پی کارکنان میں تصادم

0
37

کراچی،ڈی سی کیماڑی کے دفترکے باہر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکنان میں تصادم ہو گیا

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کارکنان میں تصادم کے نتیجے میں ایک کارکن زخمی ہو گیا،مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے پولیس کی نفری طلب کر لی گئی کارکنان کے تصادم کے نتیجے میں کیماڑی ڈی آراو آفس میدان جنگ بن گیا کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراو،ڈنڈے برسا دیے، تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور دیگر بھی موقع پر موجود تھے،ا س دوران کارکنان نے ڈی آراو دفتر میں توڑپھوڑ،کھڑکیاں اور شیشے توڑ دیئے ڈی آراو کا آفس ڈپٹی کمشنرکیماڑی کے دفتر کے اندر قائم ہے دفتر کے اطراف مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس کی نفری تصادم روکنے روکنے میں ناکام ہو چکی ہے

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضلع غربی اور ضلع شرقی کی 6 یوسیز میں ووٹوں کی گنتی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں،دوبارہ گنتی کانوٹس جماعت اسلامی کی درخواست پرکیا گیا،دونوں اضلاع میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی 26 جنوری کو ہو گی ووٹوں کی گنتی امیدواروں اور ریٹرننگ آفیسر کی موجودگی میں ہوگی

Leave a reply