fbpx

ڈسکہ ضمنی انتخابات، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے حلقہ این اے75 سے متعلق الیکشن کمشن کا فیصلہ برقرار رکھا ،عدالت نے حکم دیا کہ حلقہ این اے75 ڈسکہ پورے حلقے میں الیکشن ہوں گے.عدالت نے الیکشن کمشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی ،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 10 اپریل کودوبارہ ڈسکہ میں الیکشن کروانے کا حکم دے دیا

دوران سماعت وکیل پی ٹی آئی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران کی گمشدگی کے ذمے دار سامنے آنے چاہییں،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ 20 پولنگ اسٹیشنز پر قانون کی خلاف ورزیاں تو ہوئی ہیں،وکیل نے کہا کہ متنازع 20 میں سے 14 پولنگ اسٹیشن کے نتائج سے نوشین افتخار مطمئن تھیں،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کےمطابق رینجرزصرف گشت کر رہی تھی،ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ لاپتا پریزائیڈنگ افسران کے پولنگ اسٹیشنز پر بھی رینجرز تھی، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن ڈسکہ میں مناسب اقدامات کرنے میں ناکام رہا، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 47 فیصد تھا، ڈسکہ میں ٹرن آؤٹ 46.92 فیصد رہا جسے کہا گیا کم ہے، الیکشن کمیشن کا مؤقف غلط ہے کہ لوگ ووٹ ڈالنے نہیں آسکے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی یہ بات درست ہےکہ حلقے میں امن کی خراب صورتحال تھی ،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ جن پولنگ سٹیشن پر حالات خراب تھے ان میں دوبارہ گنتی کروائی جاتی یا پولنگ کروائی جاتی

پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کی درخواست پر سپریم کورٹ کچھ دیرمیں سنائے گی تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے دستیاب ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا اس لیے کمیشن کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔مخالفین پہلے ہی ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔علی اسجد ملہی نے اپیل میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار ،الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے

معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

ڈسکہ ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کی اپیل پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں سماعت؟

ڈسکہ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

ڈسکہ ضمنی انتخابات، سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا جھٹکا

مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی

مسلم لیگ ن کا اثرو رسوخ تھا تو تشدد اور بد امنی پھیلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ ڈسکہ انتخابات کیس میں عدالت کا استفسار

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے دوران 20 پریذائیڈنگ افسران کے غائب ہونے کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 10پریذائیڈنگ افسر کئی گھنٹے ایک ہی جگہ پر موجود رہے ،لاپتہ ہونے پریذائیڈنگ افسروں میں دو خواتین افسر بھی شامل ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.