انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد ، الیکشن کمیشن کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

ecp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ سے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کے حوالے سے قومی اخبارات میں شائع خبروں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ہم نے سینیٹ سے منظور ہونے والی قرارداد کے حوالے سے کسی قسم کا بیان اعلامیہ جاری نہیں کیا ہے ۔واضح رہے کہ قومی اخبارات میں الیکشن کمیشن کے حوالے سے خبریں لگائی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں،عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے‘سپریم کورٹ کے احکامات کے علاوہ کوئی احکامات الیکشن شیڈول پر اثر انداز نہیں ہوسکتے ،سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،

سینٹ اجلاس میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی منظوری کا معاملہ ،سینٹ کی عام انتخابات ملتوی کرنے کی منظور کردہ قرارداد الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد بارے اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کا جلد اجلاس بلایا جائے گا ،سینیٹ کی عام انتخابات ملتوی کرنے قرارداد الیکشن کمیشن کے لا ونگ کو بھجوا دی گئی ،اجلاس میں سینیٹ کی عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد پر غور کیا جائے گا،نوٹیفکیشن جوائنٹ سیکرٹری سینٹ سیکرٹریٹ نے جاری کیا ،قرارداد کی منظوری کی کاپی صدر ،وزیراعظم ، الیکشن کمیشن ، وزارت قانون و انصاف اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کی گئی جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ملکی صورتحال کے پیش نظر فوری الیکشن شیڈول کو تبدیل کرے ،سینٹ سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو فوری کاروائی کرنے اور دو ماہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی.

واضح رہے کہ سینیٹ میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشگردی کے واقعات کو بنیاد بنا کر انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔جسے سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن ملتوی کئے جائیں،جنوری اور فروری میں بلوچستان کے کئی علاقوں پر موسم سخت ہوتا ہے،مولانا فضل الرحمن اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے اور کئی لیڈرزکو دھمکیاں مل رہی ہیں۔سینٹ وفاق کے حقوق کا ضامن ہے۔الیکشن شیڈول کو ملتوی کیا جائے۔قرارداد کثرت رائے منظور کر لی گئی

ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے ادویات کی قلت پر توجہ دلاؤ نوٹس دیا،

فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

 این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم

تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش

ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Comments are closed.