عمران خان تو گرفتار نہ ہو سکے البتہ لاہور سے تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کی بڑی گرفتاری ہو گئی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری نے دعوی کیا ہے کہ انکے بھائی فواد چودھری کو لاہور گھر سے نامعلوم افراد نے اٹھا لیا ہے
میرے بڑے بھائی سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین صاحب @fawadchaudhry کو تھوڑی دیر پہلے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں نامعلوم افراد نے غیر قانونی طریقہ سے لاہور گھر سے اٹھایا ہے۔ اغوا کنگدگان نے وارنٹ دکھائے گئے ہیں نا اپنی شناخت باہر کی ہے۔
— Faisal Hussain (@faisal_fareed) January 25, 2023
فیصل چودھری کی ٹویٹ کے بعد تحریک انصاف کے دیگر رہنماون نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر زمان پارک موجود تھے ۔ فواد چودھری بھی زمان پارک گئےپھر کارکنان کو سخت سردی میں چھوڑ کر گھر آ گئے جسکے بعد انہین گرفتار کیا گیا ۔فواد کو گرفتاری کے بعد کہاں منتقل کیا گیا اس بارے ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں ہیں