حکمران اتحاد کا تین رکنی بنچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

0
39
pdm

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملکی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں حکمران اتحاد کا اجلاس ہوا، اجلاس شہباز شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں ہوا،

اجلاس میں حکومت کے اتحادی جماعتوں کے کچھ ارکان آن لائن بھی شریک تھے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، ملک احمد خان سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شریک تھے .نواز شریف اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور زیر سماعت مقدمات میں تازہ پیشرفت پر غور کیا گیا،

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران اتحاد نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا بائیکاٹ کیا جائے گا، اجلاس میں نواز شریف نے فیصلے کی توثیق کی ہے اور کہا کہ اس بینچ کا بائیکاٹ کیا جائے ، اٹارنی جنرل کو کہا جائے کہ وہ عدالت پیش ہو کر اس بینچ پر عدم اعتماد کر دیں،اجلاس میں دیگر جماعتوں نے بھی بینچ کے بائیکاٹ کا ہی مشورہ دیا،

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والا پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس 3 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا،اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے باقاعدہ پریس ریلیز جاری کی جائے گی،

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینج پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے الیکشن کے حوالہ سے از خود نوٹس کی سماعت کر رہا ہے، حکومت کا مطالبہ ہے کہ فل کورٹ تشکیل دی جائے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومتی مطالبہ مسترد کر دیا تھا

 فیصلے کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی

 چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے،

 انصاف ہونا چاہیئے اور ہوتا نظر بھی آنا چاہیئے،

 عدالتوں میں کیسسز کا پیشگی ٹھیکہ رجسٹرار کو دے دیا جائے

Leave a reply