ایمان مزاری اور شوہر کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار،نیا مقدمہ درج

mazari

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی،ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام اور زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے پراسیکیوٹر کو ریمانڈ کی درخواست اور اس پر دیے گئے عدالتی آرڈر کو پڑھنے کی ہدایت کی،پراسیکیوٹر نے عدالت کے سامنے ریمانڈ کی درخواست اور عدالتی حکمنامہ پڑھ کر سنایا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ آپ کے حساب سے آرڈر ٹھیک ہے؟ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جی، آرڈر ٹھیک ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق ریمانڈ آرڈر ایسے ہوتے ہیں، شارٹ آرڈر کر دیتے ہیں، جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا جائے،عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا، ایمان مزاری اور انکے شوہر کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم یونٹ اسلام آباد پولیس انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ تفتیش کےدوران ہادی علی کے انکشافات اور آہنی مکوں کے استعمال پر درج کیا گیا،مقدمے کے متن میں کہا گیا دوران تفتیش ملزم ہادی علی نے اقرار کیا پولیس اہلکار پرآہنی مکوں سے حملہ کیا گیا، پولیس نے ہادی علی کی گاڑی سے مکا برآمد کیا اور بطور ثبوت پاس رکھا، ملزم نے آہنی مکا گاڑی کی سیٹ کے نیچے چھپا دیا تھا جسے برآمد کیا گیا ،بعد ازاں سیشن عدالت میں ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی کیخلاف آہنی مکا رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی،پولیس نے ہادی علی کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت پیش کیا، یاسر محمود نے پولیس کی استدعا پر ہادی علی کو جوڈیشل کردیا،پولیس نے اے ٹی سی سے ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی کا راہداری ریمانڈ لے لیا۔

غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

Comments are closed.