عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کا چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع
وزیرآباد حملہ کیس ،سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کا چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کروا دیا گیا
چالان ممبر جے آئی ٹی انور حسین شاہ نے جمع کروایا ،انور حسین شاہ کو چالان جمع کروانے کی پاداش میں معطل کر دیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق چالان میں مرکزی ملزم محمد نوید، محمد وقاص، طیب جہانگیر اور احسین علی کو نامزد کیا گیاہے.:چالان میں 35 سے زائد گواہاں کو شامل کیا گیا ہے،چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کینٹینرپر دیگر قائدین کے ساتھ گاڑیوں پر جلوس کی شکل میں آرہے تھے،قافلہ مولانا ظفر علی چوک سے اللہ والا چوک وزیرآباد آرہا تھا، ریسکیو 1122 دفتر وزیرآباد قافلہ 4 بجے پہنچا،کنٹینر کی بائیں جانب سے نامعلوم شخص نے پسٹل سے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کرنے والا کا نام محمد نوید ولد بشیر وزیر آباد کا رہائشی معلوم ہوا، جلوس میں شامل معظم ولد نواز فائرنگ کے باعث دم توڑ گیا،
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، احمد چھٹہ، حمزہ الطاف، فیصل جاوید زخمی ہوئے، میاں اظہر حسین، عمران یوسف، راشد محمود، محمد لیاقت بھی زخمی ہوئے، زاہد حسین، عمر فاروق، اریب حسین اور کچھ نامعلوم افراد زخمی ہوئے جلوس میں شامل کارکن حسن ابتسام نے فائرنگ کرنے والے شکص کو پکڑنے کی کوشش کی، کارکن کے پکڑنے کے باعث ملزم مزید فائرنگ نہ کرسکا، عمران خان بعدازاں طبی امداد کے لیے لاہور روانہ ہوگئے، معظم کو ریسکیو 1122 کے ذریعے سول ہستال وزیر آباد منتقل کیا گیا، ڈیوٹی افسر سلمان کو بذریعہ فون واقعے کی رپورٹ درج کروائی گئی،وقوعہ حساس نوعیت کا ہے جس کے باعث عوام میں بےچینی اورخوف و ہراس پھیلا، وقوعہ کی نوعیت سنگین دہشتگردی کی ہے، مقدمہ میں دفعہ 302،324،440اور 7اے ٹی اے شامل کی گئی، موقع پر پہنچ کر گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے، ریسکیو 1122 کا عملہ، اور پی ایف ایس اے کے بیانات قلمبند کیے گئے، 11 ستمبر کو 33 پارسل نمونہ جات کے لیے پی ایف ایس اے بھجوائے گئے،
ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟
عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،
شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا
گرفتار ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو حراست میں رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت
واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،