ویڈیو،عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیاں حادثے کا شکار

0
31

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت پیشی کے لئے اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں عمران خان بذریعہ موٹروے اسلام آباد جا رہے ہیں،

عمران خان کے ہمراہ پارٹی رہنما اور کارکنان بھی موجود ہیں، کلر کہا ر کے مقام پر عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ہے،گاڑی موٹروے پر الٹ گئی، گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی افراد کا تعلق حافظ آباد سے ہے

زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے قافلے میں شامل چار گاڑیاں پی ٹی آئی کارکنوں کی تھیں جبکہ ایک عام شہری کی گاڑی بھی حادثے کی زد میں آئی ہے، موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کیلئے ریسکیوکا عمل شروع کر دیا ہے

دوسری جانب اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر بھی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے، تحریک انصاف کی جانب سے کارکنان کو اب یہ کہا جا رہا ہے کہ کارکنان ٹول پلازہ پر پہنچیں،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی وجوہات پر درخواست کے بعد کیس کی سماعت ایف 8 کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس ایف الیون منتقل کر دی گئی ،اب عمران خان نیب کورٹ نمبر ون میں پیش ہوں گے،اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

Leave a reply