سموگ،جمعہ،ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

0
240
smog04

سموگ ، جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جمعے اور ہفتے کے روز اسکولز بند رہیں گے،جمعہ اورہفتہ کے روز 10اضلاع میں اسکولز بند رہیں گے،جمعے اور ہفتے کے روز مارکیٹیں 3 بجے کھلیں گی،اتوار کو ہر طرح کاکاروبار بند رہے گا، لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان،ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں اسکولز بند ہونگے،

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 10 ہزار طلبا کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیکس دیں گے، مصنوعی بارش سے متعلق بھی تیاری کر لی ہے،سموگ کے خاتمے کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے،سرکاری ملازمین کو بھی لیز پر الیکٹرک موٹر بائکس دینے کا فیصلہ کیا ہے،مارکیٹس بالکل بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں،اے کیو آئی لیول صبح میں زیادہ اور دوپہر میں کم ہوتا ہے اس لیے مارکیٹیں رات تک کھولیں کوئی حرج نہیں، جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹیں دن تین بجے کھلیں گی تاہم اتوار کو تمام مارکیٹیں مکمل بند ہوں گی، اسموگ سے بچنے کےلیے ماسک کا استعمال ضرور کریں،

نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

 ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

Leave a reply