عمران خان حملہ کیس میں گرفتارملزم نوید کے بھائی کی رہائی کیلئے درخواست

high court

لاہور ہائی کورٹ ،عمران خان پر حملہ کیس میں گرفتار ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو حراست میں رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے آر پی او گوجرانولہ کو دونوں مبینہ ملزمان 16 جنوری کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ،جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم نوید کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے سماعت کے بعد دونوں مبینہ ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے ،پولیس نے تاحال دونوں افراد کی گرفتاری نہیں ڈالی عدالت ملزم نوید کے بھائی شفیق اور بھانجے علی رضا کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کرنے کا حکم دے

واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

 عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

قاتلانہ حملے کا ڈرامہ لانگ مارچ کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے کیا گیا,،ملزم نوید کے وکیل کی پریس کانفرنس

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے سٹی ٹریفک آفیسر اسد ملہی کا 6 ماہ کے لیے تبادلہ روک دیا ،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنا چاہتے ہیں، چیف سیکریٹری کو کہہ دیں 6 ماہ تک اسد ملہی کا تبادلہ نہ کریں، اسموگ بہت اہم ایشو ہے آلودگی پھیل رہی ہے لاہور ماسٹر پلان میں آلودگی سے متعلق چیزوں کو شامل کرنا چاہیے،عدالت نے لاہور میں جاری ترقیاتی پروجیکٹ کی تکمیل سے متعلق رپورٹ طلب کرلی لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ شروع ہونے والے پروجیکٹس سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی، ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت میں کہا کہ پروٹوکول کی وجہ سے ٹریفک میں شہری پھنس جاتے ہیں، عدالت مناسب حکم دے،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پروٹوکول کی وجہ سے ٹریفک معاملے پر میں حکم نہیں دے سکتا ،میں خود کئی بار پروٹوکول کے باعث ٹریفک بند ہونے سے پھنس چکا ہوں ، سٹی ٹریفک آفیسر اسد ملہی نے کہا کہ لاہور میں کافی ٹریفک کے مسائل سامنے آرہے ہیں،سی بی ڈی سمیت دیگر پروجیکٹس کی وجہ سے ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہورہا ہے، عدالت نے سی ٹی او کو ہدایت کی کہ آپ لاہور میں شروع ہونے والے ترقیاتی پروجیکٹ کا پہلے خود جائزہ لیں،

Comments are closed.