امریکہ نے میزائل چلادیے

0
46

واشنگٹن: روس کے ساتھ معاہدے سے علیحدگی کے بعد امریکا نے پہلا میزائل تجربہ کردیا.

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے روس کے ساتھ معاہدے آئی این ایف سے علیحدگی کے بعد گذشتہ روز پہلا میزائل تجربہ کیا۔ امریکی محکہ دفاع پینٹا گون کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق 500 کلومیٹر کے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سان نکولاس جزیرے سے مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے بارہ بجے فائر کیا گیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق میزائل تجربے سے حاصل کئے گئے اعداد وشمار کو مستقبل میں درمیانے فاصلے تک مار گرانے والے میزائلوں کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان 1987ءمیں طے پانے والے انٹر میڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی کے تحت پانچ سو سے ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے جوہری اور روایتی میزائل تلف کرنے پراتفاق کیا تھا۔

دوسری جانب امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئی این ایف سے علیحدگی کے بعد زمین سے فائر کئے جانے والے روایتی میزائل بھرپور طریقے سے تیار کرے گا۔ امریکا کی طرف سے آئی این ایف سے علیحدگی کے بعد دنیا میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

Leave a reply