تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے
عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی و راہداری ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کردیں جس کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کو راہداری ضمانت دے دی،پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی ضمانتیں منظور کر کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور انہیں ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیشی کا حکم بھی دیا،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کو 23 مقدموں میں ضمانت دے دی ہے اب کسی کیس میں گرفتار نہیں کیا جائے گا،
حکومت میں آتے ہی عمران خان کو قانونی طور پر رہا کرینگے،عمر ایوب
عدالت پیشی کے موقع پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مولانا سے صرف انتخابات میں ہوئی دھاندلی پر بات ہوئی ہے،لوگوں کی وابستگی زبردستی تبدیل کی جا رہی ہے، ہم 180 سیٹوں کے ساتھ حکومت بنائیں گے،پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی، ہمارا اولین کام یہ ہوگا کہ عمران خان کو رہا کروائیں، عدالت نے آج راہداری ضمانت دے دی ہے جس پر عدالت کا مشکور ہوں،ہمیں کہا جاتا تھا انکے پاس امیدوار نہیں ہوں گے، پھر کہا گیا یہ ہار جائیں گے، لیکن ہم نے سب باتوں کو غلط ثابت کیا، ہم اب بھی سب باتوں کو غلط ثابت کریں گے، اللّہ جس کی مدد کرتا ہے پھر اس کو کوئی روک نہیں سکتا،حکومت میں آتے ہی عمران خان کو قانونی طور پر رہا کرینگے،میرے بھائیوں اور پی ٹی آئی ورکرز کو نہیں چھوڑا گیا،
مولانا کہیں آپ اپنا ریٹ تو نہیں بڑھا رہے،بابر اعوان
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت کے لیے ہائیکورٹ آئے ہیں،مولانا کے ساتھ بیٹھنے کے لیے پارٹی میں مؤقف پیش کردیا ہے، مولانا سے دو سوالات ہیں، کیا وہ وفاقی حکومت کو جائز تسلیم کرتے ہیں؟ دوسرا سوال کہیں آپ اپنا ریٹ تو نہیں بڑھا رہے،دھاندلی کے ذریعے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے، جو لوگ حکومت میں آرہے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، دوسرے ممالک نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں،
بعد ازاں عمر ایوب اسپیکر ہاؤس پشاور پہنچ گئے، علی امین گنڈا پور سے ملاقات ہوگی، فاتحہ خوانی کریں گے جبکہ کل کے احتجاج پر مشاورت ہوگی
پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر
پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل
"عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری
جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار
نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد
اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف
پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان
نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ
موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق
جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان
انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی
میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری