آئینی ترامیم،پیپلز پارٹی کا مسودہ سامنے آ گیا، صوبوں میں بھی آئینی عدالت کی تجویز
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسپیکر چیمبر پہنچ گئے
بلاول زرداری نے اسپیکر قومی سردار ایاز صادق کے ساتھ ملاقات کی ہے،ملاقات میں پیپلز پارٹی نے آئینی مسودہ بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس حوالے کر دیا،پیپلز پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا، پیپلز پارٹی نے آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے تحریری طور پر تجاویز دے دیں
پیپلز پارٹی کی تجویز میں آرٹیکل 175 اے میں آئینی عدالت کا قیام شامل ہے،پیپلز پارٹی کی جانب سے آئین کےآرٹیکل 175 اے، بی ، ڈی، ای ، ایف میں ترامیم تجویز کی گئی ہے،پیپلز پارٹی کے مسودے کے مطابق آئینی عدالت وفاق میں جبکہ صوبوں کی سطح پر بھی ایک ایک آئینی عدالت ہونی چاہیے، ترمیم کے مطابق ہائی کورٹس لوئر کورٹس کی اپیل سن سکیں گی،پیپلز پارٹی کی جانب سے سامنے آنے والے مسودے میں وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے، آئینی عدالت پاکستان (سی سی پی) چیف جسٹس اور 2 سینئر ججز پر مشتمل ہوگی جس میں سپریم کورٹ کا ایک ریٹائرڈ جج یا چیف جسٹس کا نامزد نمائندہ ہو گا،ججز کی تعیناتی کے لیے آئینی کمیشن آف پاکستان کا قیام عمل میں لایا جائے، صوبائی سطح پر ججز کی تعیناتی کا عمل بھی آئینی کمیشن آف پاکستان دیکھے گا،سی سی پی میں وفاقی وزیرِ قانون اور اٹارنی جنرل شامل ہوں گے، سی سی پی کا کوئی بھی ممبر جج کے لیے نام تجویز کر سکتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے مسودے میں آرٹیکل 209 کے تحت ججز کو عہدے سے ہٹانے کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے، سی سی پی چیف جسٹس، 2 سینئر ججز اور 2 صوبائی آئینی عدالت کے ججز پر مشتمل کمیشن بھی ہو گا، آئینی عدالتوں کے ججز پر مشتمل کمیشن کو ججز ہٹانے کا اختیار ہو گا، سی سی پی میں پاکستان بار کونسل کا نمائندہ، 2 ارکان سینیٹ، 2 ایم این اے ممبران ہوں گے،پیپلز پارٹی نے وفاق کے ساتھ صوبوں میں بھی آئینی عدالتیں بنانے کی تجویز دے دی، ججز تقرری کیلئے کمیشن میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے دو دو ارکان شامل کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے.
وفاقی حکومت بہت پر اعتماد ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم ہیں،بلاول
آئینی ترامیم، آج حکومتی ڈرافٹ ملا،دیکھتے ہیں بات کہاں تک پہنچتی،مولانا فضل الرحمان
آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا
آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے
عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی
ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف
بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر
وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ
پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون
لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے
پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے