پی ٹی آئی کی سابق خاتون رکن اسمبلی پر گولیاں چل گئیں

crime

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مر میں تحریک انصاف کی سابق اسمبلی پر گولیاں چل گئیں

مری میں پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے عابدہ راجہ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی ، گولیاں عابدہ راجہ کی گاڑی کے ٹائر پر لگیں، پولیس تاخیر سے پہنچی جس پر عابدہ راجہ کا کہنا تھا کہ مری انگوری پولیس کے پاس کوئی گاڑی ہی نہیں جو فوری پہنچتی دو پولیس اہلکار گھنٹوں بعد بمشکل جائے وقوعہ پر پہنچے اور پولیس نے کوئی کارروائی بھی نہیں کی

بعد ازاں ڈی پی او مری فراز احمد نے ایم پی اے پر فائرنگ واقع کا نوٹس لیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ عابدہ راجہ انگوری کے علاقے میں اپنا گھر تعمیر کررہی ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو لوگوں نے فائرنگ کی ڈی پی او نے ایس ڈی پی او مری کو فوری قانونی کا روائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کی ہدایت کی جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات شروع کردی جبکہ ڈی پی او نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عابدہ راجہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

Comments are closed.