خاتون پراسیکیوٹر کو ہراساں، تشدد کرنے پر پی ٹی آئی ایم این اے کیخلاف مقدمہ

kakar

فیصل آباد: خاتون پراسیکیوٹر کو ہراساں اور تشدد کرنے پر پی ٹی آئی رہنما،رکن قومی اسمبلی چنگیز خان کاکڑ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،

مقدمہ سحرش عارف کی مدعیت میں تھانہ ویمن میں درج کیا گیا، سابق صدر سمیت دیگر وکلاء بھی نامزد کئے گئے ہیں،ایف آئی آر میں خاتون کی عفت میں خلل ڈالنا اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئیں
درج مقدمے میں کہا گیا کہ میرے پاس دو عدالتوں کا کام ہے، فائلیں پڑھ کر آگے فارورڈ کر رہی تھی کہ سوا گیارہ بجے یہ لوگ میرے آئے اور کہا کہ آپ نے ریمانڈ میں کیا تحریر کروا دیا ہے،میں نے پوچھا کہ پولیس فائل کس نے دی جس پر انہوں نے کہا کہ اس کو چھوڑو ہم سے سب ڈرتے ہیں،میں نے کہا کہ قانون کے مطابق ریمانڈ فارورڈ کیا ہے اگر کوئی بات کرنی ہے تو جج صاحب سے کریں،لیکن وہ بضد رہے، میرے انکار پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں،چنگیز کاکڑ نے کوئی آہنی چیز میرے منہ پر مارنے کی کوشش کی لیکن میرے والد سامنے آ گئے ان کے منہ پر لگی اور وہ زخمی ہو گئے، چنگیز خان کاکڑ ، ایوب سیالوی، فرخ گلزار، عرفان، اعجاز احمد نے دوران ڈیوٹی زد و کوب کی کوشش بھی کی، ملزمان ایک کیس کی ریمانڈ فائل پر من مرضی کی تحریر لکھوانا چاہتے تھے، چنگیزخان کاکڑ نے ساتھی وکیلوں کے ہمراہ سرکاری دفتر پر دھاوا بولا، چنگیز خان کاکڑ نے ریمانڈ تحریر کرنے پر اعتراض کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں حملہ آوروں نے پستول کے بٹ مارے، والد پر بھی تشددکیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Comments are closed.