
جیل بھرو تحریک، پشاور سے رہنما گھروں کو واپس روانہ
پشاور تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکن گرفتاری دیئے بغیر واپس روانہ ہو گئے
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر پشاور میں جاری جیل بھرو تحریک ملتوی کرنا پڑا، شاہ فرمان، عاطف خان ، عبد الشکوراور دیگر رہنما واپس چلے گئے ،اس موقع پر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سب کو گرفتارکریں ، یہ3،4 لیڈرز گرفتار کرتے ہیں باقی چھوڑ دیتے ہیں،لیڈرشپ کو پکڑ کر یہ جیل بھرو تحریک ناکام بنانا چاہتے ہیں،
دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے نام پیغام جاری کر دیا ، ایک کارکن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مردان کے جتنے بھی اراکین قومی صوبائی اسمبلی ہیں ان سے زمان پارک بلا کر پوچھین کہ پورے ضلع سے 105 آدمی گرفتاری دینے پہنچے اور ان میں سے بھی 75 آدمی واپس چلے جائیں، نااہل لوگوں کو پارٹی سے نکالا جائے،
دوسری جانب کارکنان کے باہر نکلنے اور پی ٹی آئی قیادت کے نہ نکلنے پر کارکنان اپنی قیادت پر پھٹ پڑے، ایک پی ٹی آئی کارکن سابق یوتھ صدر ڈی آئی خان شاہنواز کا کہنا ہے کہ شرم کی بات ہے کہ ہمارے لیڈر زمان پارک اور بنگلوں میں سو رہے ہیں جبکہ کارکن آگے ہیں، آج واضح دیکھ لیا، بہت افسوس اور شرم کی بات ہے،کیا یہ تھی جیل بھرو تحریک؟
تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے، پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے
جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو
عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟
گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ
توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا