پنجاب سے تحریک انصاف کے 25 ارکان ڈی سیٹ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا

0
96
election

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف پنجاب کے اراکین بارے بڑا فیصلہ سنا دیا

پنجاب سے تحریک انصاف کے 25 ارکان ڈی سیٹ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے متفقہ فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق درخواست منظور کرلی پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سنایا

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان نے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا،پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کا مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرنا ثابت ہو گیا

الیکشن کمیشن میں اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے، الیکشن کمیشن میں ایف سی اہلکاربھی تعینات تھے ،غیر متعلقہ افراد کا داخلہ الیکشن کمیشن میں بند کردیا گیا تھا

پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی نے وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الہیٰ کو چھوڑ کر ن لیگ کے حمزہ شہباز کو ووٹ دییے تھے جس کے بعد انکے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا

واضح رہے کہ 17 مئی کو الیکشن کمیشن میں 25 ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی اور منحرف ارکان کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا اسپیکر پنجاب اسمبلی نے منحرف ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا تھا

ریفرنس میں راجہ صغیر، ملک غلام رسول سنگھا، اکبر نوانی، محمد اجمل، فیصل حیات جبوانہ، مہر محمد اسلم، خالد محمود، عبدالعلیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین، نعمان لنگڑیال ، نعیم سلمان، زوار حسین وڑائچ، نذیر احمد خان، فدا حسین ، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ چوہدری، ساجدہ یوسف، ہارون گل، عظمٰی کاردار، ملک اسد کھوکھر، اعجاز مسیح گل، سبطین رضا، جاوید اختر اور محسن عطا کھوسہ کے نام شامل تھئے،الیکشن کمیشن نے ان اراکین کو آج ڈی سیٹ کر دیا ہے تاہم منحرف ارکان پنجاب اسمبلی تاحیات نااہلی سے بچ گئے ہیں

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آج پنجاب کی امپورٹڈ حکومت اب عملی طور پر ختم ہو چکی ہے نام نہاد وزیرُاعلیٰ حمزہ شہباز کوئی شرم کریں اور آج الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد فوری استعفیٰ دیں، کوئی ایک ایسی روائیت چھوڑیں جس پر انھیں کوئی تو مثبت کمنٹ دیا جا سکے،

الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے پر پرویز الہیٰ کی عمران خان کو مبارکباد

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمران خان کومبارکباد دیتا ہوں معاملے کے آخر تک جانا ہی اصل لیڈر کا کام ہوتا ہے،الیکشن کمیشن آج نوٹیفکیشن کردے گا نوٹیفکیشن کے بعد اکثریت ہماری ہوجائے گی،مسلم لیگ ن کی فلم ناکام ہوگئی ہے،ہم چاروں صوبوں کی اسمبلیاں ایک پیج پر ہیں ،الیکشن ہوگا تو وفاق کا ہوگا،ہماری مدت باقی ہے،صوبائی اسمبلیاں توڑنے کے معاملے میں سب مل کر بات کریں گے، آج ملتان میں عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ دینی ہے

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مبارک ہو پاکستان ، حق اور سچ کی فتح کا دن ہے لوٹوں اور نوٹوں کو زبردست شکست ہوئی انتخابات کا اعلان کیا جائے اور یہ ہی واحد حل ہے آج عمران خان ملتان جلسے میں اہم اعلان کریں گے ، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چھوٹے لوٹوں کو اب پریشانی ہے کہ پیسے واپس نہ کرنے پڑ جائیں،بڑے لوٹوں نے بھی عمران خان کے نام پر ووٹ لیے تھے،

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بالاخر الیکشن کمیشن نے لوٹوں کو کیفرِکردارتک پہنچا دیا،پی ٹی آئی منحرف اراکین ڈی سیٹ ہوگئے ہیں،جعلی وزیراعلیٰ شیروانی واپس لٹکانے کا وقت ہوا چاہتاہے، شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 25 اراکین پنجاب اسمبلی ڈی سیٹ ہوگئے ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حکومت کا خاتمے کا دن ہے، حسان خاور کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے لوٹوں کا بھرا ٹرک جاتا دیکھا گیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے نے لوٹوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

منحرف اراکین نااہلی کیس، پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر ہوئی سماعت

Leave a reply