بریکنگ، تعلیمی اداروں کی بندش بارے وفاقی وزیر تعلیم نے بڑا اعلان کر دیا

0
42

بریکنگ، تعلیمی اداروں کی بندش بارے وفاقی وزیر تعلیم نے بڑا اعلان کر دیا
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے این سی او سی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں مشاورت کی گئی،

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں کلاس ون سے 8 ویں جماعت تک کلاسیں 28 اپریل تک نہیں ہوں گی 28اپریل کو این سی او سی کا اجلاس دوبارہ ہوگا،امتحانات کی تیاری کرنی ہو گی، ایس او پیز کے تحت امتحانات ہوں گے، جو متاثرہ ضلع ہیں وہاں یونیورسٹیز اوپن ہوں گی،نویں سے بارہوں تک چالیس لاکھ بچے امتحان دیتے ہیں ، نویں اور دسویں کے امتحانات ہوں گے، مئی کے تیسرے ہفتے میں امتحان متوقع ہیں ،ڈیٹ شیٹ کو آگے کر دیا جائے گا کچھ جون،کچھ جولائی میں ہوں گے، جامعات سے کہا ہےداخلے لیٹ کریں۔ کوروناسے متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹی بند ، آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی، امتحانات جاری رہیں گے، کسی کو بھی امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جائے گا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا،یونیورسٹیوں میں داخلے بھی تاخیر سے ہوں گے اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے 19 اپریل سے نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا اسکول آئیں گے، طلبا امتحان کی یکسو ہو کر تیاری کریں، اے اور او لیول کے امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے، یہ متفقہ فیصلہ ہے،بچوں کے مستقبل، بہتری ہمارے ذہن میں ہے، سب وزرا نے کہا ہے کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ انصاف ہو، امتحان ہو گا تو انصاف ملے گا، امتحان کے بغیر پاس کرنا طلبا کے ساتھ زیادتی ہے، امتحان ہوں گے،اے اور او لیول کے امتحانا ت کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،28 اپریل کو دوبارہ اجلاس میں فیصلہ کریں گے اور کوشش کریں گے کہ سکول کھول دیں کیونکہ تعلیم کا بہت نقصان ہو اہے

تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

طلبا کی موجیں ، تعلیمی ادارے بند، کب تک چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا

Leave a reply