لندن میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینک دیا گیا

0
156
akbar

تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ رات کو لندن میں میرے گھر پر حملہ کیاگیا،

عمران خان دور حکومت میں وزیراعظم کے مشیر رہنے والے شہزاد اکبر کاکہنا ہے کہ مجھ پر تیزاب پھینکا گیا ،کچھ چوٹیں بھی آئی ہیں،میری اہلیہ اور بچے محفوظ ہیں،شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ ہوا اور انشاللہ میرا حوصلہ اور عزم برقرار ہے اور رہے گا اور ظالم اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہونگے اور انشاءاللہ جلد بے نقاب بھی ہونگے.میں نے پولیس کو اطلاع کر دی ہے

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ حملہ انگلینڈ میں میری رہائش گاہ پرکیا گیا جہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں، مجھے معمولی زخم آئے تا ہم اہلخانہ محفوظ ہیں

Leave a reply