تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، سندھ میں انتخابی مہم چلانے کے لئے جانیوالے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے انتخابی مہم چھوڑنے کا اعلان کر دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ حامد خان اور رؤف حسن کے بیانات کے بعد میں سندھ میں اپنی انتخابی مہم ختم کر رہا ہوں۔ یہ لوگ مجھے کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟ کیا میں نے کبھی ان کے خلاف بات کی؟ میں بہت مایوس ہوں اور بہت افسردہ محسوس کرتا ہوں۔ ہم نے آج سانگھڑ اور نواب شاہ میں جلسے کرنے تھے لیکن میری اپنی پارٹی کے لیڈرشپ کے حملوں کے بعد میں اپنے تمام پروگرام اور تقریبات منسوخ کر رہا ہوں۔جب تک خان صاحب خود طے نہیں کر لیتے تب تک میں کسی ریلی یا جلسے کی قیادت نہیں کروں گا اس لئے میں سندھ کمپین کو درمیان میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ حامد خان اور رؤف حسن ہمت کریں اور عوام کی رہنمائی کریں۔ شروع میں آپ نے مجھے قانونی ٹیم سے نکالنے کی کوشش کی اور اب آپ چاہتے ہیں کہ میں انتخابی مہم چھوڑ دوں۔ میں انتخابی میدان آپ پر چھوڑتا ہوں اب آپ اپنی طاقت اور ہمت دکھائیں
حامد خان اور رؤف حسن جیسے بیمار ذہن کے لوگوں کے اپنے خلاف بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ میں اپنی انتخابی مہم ختم کر رہا ہوں۔ یہ لوگ مجھے کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟ کیا میں نے کبھی ان کے خلاف بات کی؟ میں بہت مایوس ہوں اور بہت افسردہ محسوس کرتا ہوں۔ ہم نے آج سانگھڑ اور نواب شاہ…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) January 16, 2024
دوسری جانب بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت ہمارا ہے، ہمارے ساتھ رہے گا، ہمارا امیدوار ہے، ہماری ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑے گا لکی مروت سے۔ہمارا لیڈر جیل میں ہے اور ہم اختلافات میں پڑے ہیں،میں کہتا ہوں کی آپس کے اختلافات کو ایشو نہ بنائیں، ہمارے لیڈر گھروں سے جدا ہیں، کتنے مشکل میں ہیں،
عمران خان کےجیل میں ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف میں آئے روز اختلافات دیکھنے کو ملتے ہیں، تحریک انصاف کی قیادت ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں،شیر افضل مروت جو پارٹی کارکنان کو متحرک رکھتے ہیں، خیبر پختونخوا میں پارٹی کنونشن کئے، کراچی ،حیدرآباد میں پروگرام کئے، لاہور آئے تو گرفتار کر لئے تا ہم عدالت نے رہائی دی، وہ بیان دیں تو پی ٹی آئی لاتعلقی کا اعلان کر دیتی ہے،شیر افضل مروت نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نہیں عمران خان نے کبھی ایسا نہیں کہا کہ چیف جسٹس پر اعتماد نہیں، بیرسٹر گوہر نے اسی دن پریس کانفرنس کی تو شیر افضل مروت نے اسی مقام پر الگ پریس کانفرنس کی،
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار
بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں
پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا
مروت کی گرفتاری کے بعد الیکشن کمیشن کس منہ سے کہتا ہے لیول پلینگ فیلڈ تحریک انصاف کو دی
ایسا ریکارڈ نہیں جس سے شیر افضل مروت کے خلاف کوئی کرپشن چارجز ہوں