سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی،سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش

سفیرکو بلاکرسخت احتجاج کیا جائے
0
39
sindh assamb

کراچی ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ علماء معاشرے کی اخلاقی ور مذہبی لحاظ سے پرورش کیلئے کردار ادا کریں، ہمارے علماء نے مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے بہترین کام کیا ہے،

دوسری جانب سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کر دی گئی، قرارداد پیپلزپارٹی خاتون ایم پی اے شرمیلا فاروقی نے پیش کی ،شرمیلافاروقی کا کہنا تھا کہ اس واقعے پرپوری اسلامی دنیامیں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ مکیش کمارنے تجویز دی کہ نہ صرف مسلم بلکہ نان مسلم کادل بھی دکھا ہے قرارداد میں ترمیم کی جائے۔پاکستانی غیرمسلم اس معاملے پررنجیدہ ہیں۔ ایم کیوایم کے محمد حسین بھی قرارداد کی حمایت کی اور کہا کہ حکومتی سرپرستی میں مسجد کے سامنے اس طرح کا واقعہ کھلی بے حرمتی ہے سفیرکو بلاکرسخت احتجاج کیا جائے

جماعت اسلامی کے عبدالرشید نے بھی قراردادپڑھی اور کہا کہ ہم پوری دنیا سے واقعے کی مذمت اور بھرپور جواب کی توقع رکھتے ہیں۔ ٹی ایل پی کے مفتی قاسم فخری نے بھی قراردار پیش کی اور کہا کہ دنیابھرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے پاکستان سویڈن سے سفارتی تعلقات معطل کرے۔ سویڈن سے تجارت اوراس کی اشیاء کابائیکاٹ کیاجائے۔ جی ڈی اے کے نندکمارنے بھی قرارداد پیش کی اور کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن سے تجارتی سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

Leave a reply