بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پانچ بج گئے، تحریک لبیک کی جانب سے دیا گیا الٹی میٹم ختم ہو گیا، کل جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد جانے کا اعلان کر دیا گیا

لبیک کی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالہ سے فیصلہ کیا گیا، پانچ بج کر تین منٹ پر سٹیج سے اعلان کیا گیا کہ کل نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے اور اسلام آباد دھرنا دیں گے، اگر ہمارے راستے میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر اسے برداشت نہیں کریں گے 15 روز فٹ پاتھ پر گزر گئے، 3 روز سے پر امن دھرنا جاری اب لانگ مارچ ہو گا ،ناموسِ رسالتﷺ پرامن مارچ 22 اکتوبر بروز جمعہ 3 بجے مسجد رحمتہ اللعالمین چوک یتیم خانہ سے روانہ ہو گا مرکزی شوریٰ تحریک لبیک کا کہنا ہے کہ حکومت کے لئے بہتر ہے معاہدے پر من و عن عمل کرے،پر امن ناموسِ رسالتﷺ مارچ کو کوئی نہیں روک سکتا، تحریک لبیک کا بھروسہ اللہ پر ہے

تحریک لبیک کے ہزاروں کارکنان چوک یتیم خانہ موجود ہیں ، لبیک کے کارکنان میں جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے، کارکنان نے نماز ظہر سڑک پر ادا کی،دوسری جانب تحریک لبیک کی جانب سے مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے بھی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے، باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق آج رات تحریک لبیک کے کارکنان کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا اور پنجاب بھر میں گرفتاریان ہوں گی ، تمام شہروں میں راستے بند کئے جائیں گے اور اسلام آباد کی جانب جانے والے کارکنان کو گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے،

لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ ہے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی بھاری نفری دھرنے کے چاروں اطراف موجود ہے واٹر کینن گاڑیاں،اینٹی رائٹٹس فورس،بڑی تعداد میں گیس شیل اور سپیشل فورسز کے دستے پہنچ چکے دھرنے کے باعث کالی کوٹھی اقبال ٹاؤن۔سکیم موڑ ۔سوڈیوال نیازی اڈا اور سمن آباد موڑ سے راستوں کو خاردار تاروں اور کنٹینرز کی مدد سے سیل کر دیا گیا ۔پولیس کی بھاری موقع پر موجود ہے دیگر اضلاع سے بھی نفری لاہور پہنچ چکی کسی بھی وقت گرینڈ آپریشن ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی آج ہو پائے گی؟

تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی

Comments are closed.