گوجرانوالہ میں ہفتہ برائے بریسٹ فیڈنگ منایا جا رہا ہے
گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی)حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ ایک سے سات اگست تک ہفتہ برائے بریسٹ فیڈنگ منا رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف نے بتایا کہ اس ہفتے کے دوران عوام الناس میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور اس سے جڑی ہوئی ماں بچے کی صحت اور متوازن خاندان کے تصور کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ان سرگرمیوں میں آگاہی سیشنز، مفت طبی کیمپس، سیٹلائٹ کیمپس، ریڈیو پروگرام اور علمائے کرام کے خطبات شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان سرگرمیوں کے ذریعے عوام کو ماں کے دودھ کی اہمیت اور اس کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی، مناسب وقفے اور متوازن خاندان کے تصور کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔