لاہور میں ہونے والے سہہ روزہ برائیڈل کٹیور ویک کا گزشتہ روز آغاز ہوا. فیشن شو میں پہلے روز نو فیشن ڈیزائنرز نے اپنی اپنی کلیکشن متعارف کروائی. جن میں فہد حسین ، حارث شکیل ، دیپک اینڈ فہد ، شعیب اسماعیل ، علی حیدر ، کنول ملک ، منیب نواز ، ریما احسن اور ذونیا انور کے نام شامل ہیں. جو سلیبرٹیز ان ڈیزائنرز کے شوز کی شوسٹاپر بنیں ان میں ،حریم فاروق ، سرمد سلطان کھوسٹ، صبور علی اور علی انصاری ، محسن اور منال خان ، آئزہ خان اور دیگر کے نام شامل ہیں. اس بار ریمپ پرایک چیز مختلف کی گئی ، گلوکاروں کو بلوا کر ان سے ریمپ
واک کے دوران پرفارمنس کروائی گی ، سحر گل اور کیو بی کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا. سرمد سلطان کھوسٹ نے ڈیزائنر منیب نواز کےلئے ریمپ پر واک کی اور یہ پہلا موقع رہا کہ جب سرمد کسی ڈیزائنر کے شوسٹاپر بنے. گزشتہ چند برسوں کی طرح اس بار بھی ماڈلز میں نئے چہرے دیکھنے کو نہ ملے ، گیتی آراء ، مہرین سید ، آمنہ بابر و دیگر ریمپ پر اپنی جلوے ضرور بکھیرتی رہیں لیکن نیا چہرہ کوئی بھی نظر نہ آسکا. یہ فیشن شو ہم ٹی وی نے آرگنائز کیا تھا اور سلطانہ صدیقی اس موقع پر کراچی سے خاص طور پر لاہور تشریف لائیں. شوکے انتظامات بڑے پیمانے پر کئے گئے.