برطانیہ ڈوب رہا ہے :سائنسدانوں نے بچانے کے لیے ہاتھ جوڑدیئے

0
26

لندن: برطانیہ ڈوب رہا ہے :سائنسدانوں نے بچانے کے لیے ہاتھ جوڑدیئے،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم سے مریضوں میں بے تحاشا اضافے اور اموات کے بعد برطانوی سائنس دانوں نے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید سختی لانے کی اپیل کر دی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے، موجودہ لاک ڈاؤن سے کرونا کی نئی قسم کا پھیلاؤ روکنا مشکل ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 90 فی صد لوگ قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہیں، برطانوی حکومت اب تمام مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ اس وقت دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے، اب تک 29 لاکھ 57 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 79,833 ہے۔

Leave a reply