برطانیہ ڈوبنے لگا : کورونا کے باعث جانی نقصان اور معاشی بحران :مہنگائی آسمان کوچھونے لگی

0
31

لندن :برطانیہ ڈوبنے لگا : کورونا کے باعث جانی نقصان اور معاشی بحران :مہنگائی آسمان کوچھونے لگی ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے اقتصادی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی وبا کے باعث ملک کساد بازاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دوسرے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث برطانیہ کی معیشت سروسز متاثر ہونے کے نتیجے میں نومبر میں 2.6 فیصد سکڑ گئی۔ یہ انکشاف آفس فار نیشنل اسٹٹیسٹکس کے تازہ ترین اعداد و شمار میں کیا گیا۔

او این ایس کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ گراف قومی پیداوار کے حوالے سے کورونا وبا کے عروج کے دور سے پہلے کے مقابلے میں 8.5 فیصد نیچے رہا۔

او این ایس ڈائریکٹر فار اکنامک اسٹٹیسٹکس ڈیرن مورگن نے کہا کہ نومبر کے دوران کورونا وائرس کوویڈ-19 وبا پر قابو پانے کی کوششوں کیلئے اقدامات سے ملکی معیشت پر کافی حد تک اثر پڑا ہے۔

او این ایس کے تازہ ترین اعداد و شمار کچھ تجزیہ کاروں کی پیش گوئی سے بہتر ہیں لیکن ابھی بھی یہ خدشات موجود ہیں کہ برطانیہ کساد بازاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اقتصادی ماہرین نے متنبہ کیا کہ اگر 2021 کے پہلے تین ماہ کے دوران بھی کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی پابندیاں برقرار رہیں تو برطانیہ دوگنا زیادہ کساد بازاری کا شکار ہو سکتا ہے۔

Leave a reply