برطانیہ نے بھی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مزمت کر دی
برطانیہ نے بھی سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہفتے کے روز ہونے والے حملے کو خطرناک اور شرم ناک فعل ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے بیان دیتے ہوئےکہا ہے کہ یہ حملہ "بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی” ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ حملہ کرنے والوں کی تصویر واضح نہیں ہے . اور امید ہے کہ یہ اب چھپےنہیں رہ سکتے.برطانیہ ان حملوں کی وجہ سے سعودی عرب کے ساتھ پوری قوت اور شدت کے ساتھ کھڑا ہے
جو بھی ذمہ دار ہے اس پرایک واضح اور جاندار جواب ہونا چاہیے ، اور ایسا شرمناک فعل ادا کرنے والے کو سخت سزا مل سکے. ایسے حملے نہ ہوں مستقبل میں اس پرسخت اقدام کیے جائیں.
واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔
اس بارے سعودیہ کے وزیر توانائی کے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 3:30اور 3:42 پرخریص اور بعقیق کے مقامات پر ارمکو کمپی کی تیل دو آئل فیلڈ پر دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں متعدد دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک ہوٹھی تھی تاہم حکام نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا تھا. اب سعودی عرب اپنا ایک تہائی تیل ایکسپورٹ کر رہا ہے.