برٹش ایئر ویزکا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال،چین بھی فضائی راستوں کی بحالی کا خواہاں

0
77

چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ فضائی راستوں کی بحالی اور وفود کے تبادلوں میں توسیع کا خواہاں ہے۔

پی آئی اے کی نجف جانے والے زائرین کیلئے آج سے 7 خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

چین کی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چین پاکستان کے ساتھ مناسب انداز میں فضائی راستوں کی بحالی اور وفود کے تبادلوں میں توسیع کا خواہاں ہے۔

اس وقت پی آئی اے چین کے لئے ہفتے میں 2پروازیں چلا رہی ہے جن میں ایک پرواز اسلام آباد چینگڈو اسلام آباد اور اسلام آباد شیان بیجنگ اسلام آباد روٹس پر پروازیں شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان متعدد روٹس کے لیے پروازوں کی بحالی سے چین میں پاکستانی کمیونٹی، عہدیدار،تاجراورطلبہ اور پاکستان میں سی پیک کے تحت جاری زیر تکمیل مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہری مستفید ہو ں گے۔

دوسری طرف برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن آج سے دوبارہ بحال کر رہی ہے۔ برٹش ایئر ویز کی لندن سے براہِ راست اسلام آباد کے لیے پرواز آج رات روانہ ہو گی۔برطانیہ سے برٹش ایئر ویز کی 2 پروازیں BA261 اور BA260 اسلام آباد پہنچیں گی۔

شیڈول کے مطابق برٹش ایئر ویز کی لندن سے پہلی براہِ راست پرواز بی اے 261 آج رات ساڑھے 9 بجے روانہ ہو گی جو شیڈول کے مطابق کل صبح ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ واضح رہے کہ یہ سلسلہ رواں سال 26 مارچ کو منقطع ہوا تھا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 16 جون کو برٹش ایئر ویز کی بحالی کی منظوری دی تھی۔

Leave a reply