اسلام آباد:برٹش کونسل کو جولائی-اگست میں ‘خصوصی’ امتحانات کیلئے این او سی جاری:وفاقی وزیرتعلیم نے تصدیق کردی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے برٹش کونسل کو جولائی-اگست میں ‘خصوصی’ او لیول امتحانات لینے کے لیے نو اوبجیکشن سرٹیفیکیٹ (این او سی) جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ‘ہم نے آج برٹش کونسل کو ایک این او سی جاری کردیا ہے اور 26 جولائی سے 6 اگست تک خصوصی او لیول امتحانات لینے کی اجازت دی گئی ہے’۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے او لیول کے طلبہ کو ستمبر سے اے لیول یا ایف اے/ ایف ایس سی کی تعلیم شروع کرنے میں سہولت ہوگی۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ‘جولائی میں اس طرح کے امتحان کی مثال نہیں ہے اور میں خوش ہوں کہ کیمبرج نے انتظامات کرلیے ہیں’۔
وزیر تعلیم نے برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر کو لکھا گیا خط بھی شیئر کیا، جس میں کہا گیا کہ ایجنسی ’26 جولائی 2021 سے 6 اگست 2021 تک ذیلی امتحان سیریز شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر بااختیار ہے تاہم کووڈ-19 کی تمام موجودہ ایس اوپیز پر عمل درآمد ضروری ہے’۔
شفقت محمود نے ٹوئٹرپر کہا کہ وبا نے ہر شعبہ ہائے زندگی کو مشکل میں ڈال دیا ہے لیکن خاص کر تعلیم زیادہ مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے سخت فیصلے لے رہے ہیں، ہر فیصلے کے فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں لیکن ہمارے لیے طلبہ کا مفاد ہر وقت عزیز ہے’۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر امتحانات ملتوی کردیے تھے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم نے اپریل کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ 15 جون تک ملک میں امتحانات نہیں ہوں گے کیونکہ ملک میں کووڈ-19 کے باعث کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔
We issued an NOC today to British Council allowing it to hold special O level exams from July 26 to August 6. This will facilitate O level students to start A level or FA/Fsc from September. This kind of exam in July is unprecedented and I am happy that Cambridge is arranging it pic.twitter.com/bYIikHAECD
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 27, 2021
یہ بھی یاد رہے کہ اس موقع پرجب ایک طرف کورونا وائرس کی تباہیاں ہرطرف پھیل رہی تھیں اورطالبعلموں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی پریشان تھے تواس موقع پرمعروف صحافی مبشرلقمان نے قدم آگے بڑھاتے ہوئے این سی او سے کے چیئرمین سے درخواست کی تھی کہ خدارا اپنے نونہالوں کی زندگیوں سےنہ کھیلیں اورجب تک وبا میں کمی نہیں آتی یہ امتحانات ملتوی کردیئے جائیں
اس پر وفاقی وزیر اور این سی اوسی کے چیئرمین اسد عمر نے یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ ضرور اس حوالے سے مثبت جواب دیں گے اورپھرانہوں نےمبشرلقمان کے ساتھ کیئے ہوئے وعدے کو نبھایا اورامتحانات ملتوی کردیئے تھے
پھر اس کے بعد وفاقی وزیرتعلیم نے بھی اسی تناظرمیں او اور اے لیول امتحانات ملتوی ہونے کا بھی اعلان کیا تھا جو اس وقت شروع ہوچکے تھے تاہم انہوں نے کہا تھا یہ امتحانات اب اکتوبر اور نومبر میں ہوں گے۔
تاہم اب کورونا وبا میں کمی آنے پردوبارہ امتحانات کا شیڈول دے دیا گیا ہے







