برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں

0
30

لندن:دورہ پاکستان ،شاہی جوڑے کے لیے بابرکت ثابت ہوا ، اطلاعات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت متوقع ہے اور شہزادہ ولیم اور کیٹ کرسمس کے موقع پر اس کا باضابطہ اعلان کرکے 93 سالہ ملکہ الزبتھ کو کرسمس کا تحفہ دے سکتے ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پرعمل، 7دسمبرکواجلاس بلالیاگیا

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی جوڑے کے ہاں ایک بیٹے اور بیٹی کی ولادت متوقع ہے تاہم شاہی خاندان کی جانب فی الحال باضابطہ طور پر اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی2011 میں ہوئی اوران کے پہلے ہی 3 بچے ہیں جن میں 2 بیٹے اورایک بیٹی شامل ہے۔ان کا بیٹا شہزادہ جارج 6 سال، بیٹی شہزادی شارلٹ 4 سال اور شہزادہ لوئس 19 ماہ کا ہے۔

عمران خان نے نوازشریف کا قرض اتاردیا،عمران خان بنائے گا نیا پاکستان

یاد رہے کہ شاہی جوڑے نے رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا 4 روزہ دورہ کیا تھا جس میں وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر حکام سے ملے تھے۔دورے کے دوران شاہی جوڑے نے شمالی علاقہ جات اور لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا تھا۔برطانوی شاہی جوڑے نے دورہ پاکستان پر بہت زیادہ خوشی کااظہارکیا تھا

40 روپے میں لاہورکی سیر،اورلائن ٹرین چلے گی تو ہوگا مسافرکوسکون

Leave a reply