چینی آٹے کے بعد برائلرگوشت”Poultry King of Punjab”کی لابی کامیاب،حکومت ناکام ہوگئی

0
48

لاہور:چینی آٹے کے بعد برائلرگوشت”Poultry King of Punjab”کی لابی کامیاب،حکومت ناکام ہوگئی،اطلاعات کے مطابق حکومت تمام تردعووں اورکوششوں کے ناکام نظرآتی ہے اورحکومت کے مخالفین کامیاب نظرآرہے ہیں

پنجاب میں آٹے چینی کے بحران کے بعد برائلرگوشت کی قیمتوں میں‌ اضافے کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں،لاہورجہاں سے پنجاب بھرکے لیے برائلرگوشت کی قیمتیں مقررہوتی ہیں اس وقت یہ طبقہ حکومت کے کنٹرول میں نہیں رہا

دوسری طرف یہ بھی بتایا جارہاہے کہ آٹے اورچینی کی طرح برائلرگوشت کا کاروباربھی مخصوص طبقے کے کنٹرول میں ہے

جیسا کہ اس شعبے سے وابستہ لوگ یہ جانتے ہیں کہ پنجاب میں برائلرگوشت پرن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کا مکمل کنٹرول ہے اوران کا یہ کاروبارکافی وسیع ہے ، اسی وجہ سے ان کو "Poultry King of Punjab” کہا جاتا ہے اوراطلاعات کے مطابق ان کے ایجنٹ پورے صوبے میں گوشت کی سپلائی اورپھرمرضی کے ریٹس مقررکرکے عوام الناس کی پہنچ سے دور کررہےہیں

جس طرح‌ چند ہفتے قبل مرغی کے گوشت کا ریٹ 400 کی حد کوعبورکرگیا تھا اب پھر معاملہ اس طرف ہی بڑھ رہا ہے اورآج مرغی کے ریٹس 330 روپے پرآگئے ہیں دودن قبل یہ ریٹس 350 سے تجاوز کرگئےتھے

دوسری طرف عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ "Poultry King of Punjab”سے برائلرکے ریٹس پرکنٹرول حکومت کا کام ہے ، حکومت ایسے بروکروں اورمالکان کے خلاف کارروائی کرکے عوام کوریلیف دے

Leave a reply