بی آر ٹی چلتے چلتے پھر رک گئی

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں بی آر ٹی بس چلتے چلتے پھر رک گئی، بی آر ٹی بسوں کی خرابی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

بی آر ٹی بس ایک بار پھر خراب ہو گئی، جس کے بعد مسافروں کو راستے میں ہی اتار دیا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو پیدل جانا پڑا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متبادل بس کا انتظام کر رہے ہیں لیکن مسافروں نے انتظار نہیں کیا،

ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی بس میں معمولی فالٹ آیا تھا، تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد بس دوبارہ روٹ پر آگئی۔

واضح رہے کہ بی آر ٹی حادثات، آتشزدگی کی وجہ سے ایک ماہ تک بند رہی ہے، ایک ماہ بند رہنے کے بعد اسے دوبارہ چلایا گیا تا ہم دوبارہ حادثات پیش آ رہے ہیں

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں چار گاڑیوں میں آگ لگنا تشویش ناک ہے، تحریک انصاف کی حکومت میٹرو بسیں چلا نہیں جلا رہی ہے،بی آر ٹی ایک ماہ میں ناکام کو ہو چکا ہے، منصوبہ عوام کی لئے ایک خطرہ بن چکا ہے،دنیا کا مہنگا ترین میٹرو پراجیکٹ ایک ماہ کے اندر کیوں اور کیسے بند ہوا،

پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ،میرے تحفظات غلط،پرویز خٹک ٹھیک تھے، وزیراعظم

بی آر ٹی بس میں آتشزدگی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نیب بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کا نوٹس کیوں نہیں لیتا، 70 ارب کی لاگت سے بننے والے منصوبے کی ایک ماہ کی اندر سروس معطل ہونے پر سوالات اٹھتے ہیں، احتساب کے جعلی نعرے پر سیاست کرنے والی حکومت بی آر ٹی منصوبے کا حساب دے، اسٹے آرڈر پر بننے والے منصوبے کی اب مکمل تحقیقات ہونی چاہئے،

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ شہریوں کو سہولت دینے کے دعوے کیساتھ شروع کیا لیکن اب یہ سفر بھی شہریوں کو مہنگا پڑنے لگا ہے۔ ٹرانس پشاور نے بی آر ٹی زوکارڈ کی قیمت بڑھا دی ہے۔ بی آ رٹی میں سفر کرنے کے لیے زو کارڈ کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر ڈھائی سو روپے کر دی گئی ہے، جس پر شہریوں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ حکومت نے سہولت دینے کا وعدہ کیا، اب یہ سہولت بھی مہنگی کر دی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق فری زو کارڈ کا کوٹہ ختم ہو گیا ہے۔ 250 روپے کے کارڈ میں 100 روپے کا بیلنس بھی شامل ہوتا ہے۔ بی آر ٹی کا سفر سستا ترین ہے۔ شہریوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔شہریوں کو سفری سہولیات میں آسانی فراہم کرنےکے نام پر شروع کی جانیوالی بی آر ٹی سروس میں کارڈ کی قیمت میں اضافہ پر سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

Leave a reply