بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر تبدیل

0
28

بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر تبدیل
باغی ٹی وی : وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا، خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر تبدیل کر دی۔

ایک تقریب کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے سے متعلق حکومت پر خوب تنقید کی گئی تاہم مخالفین کو معلوم ہی نہیں کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال اپریل میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کے حوالے سے کئی بار تاریخ دے چکی ہے تاہم تاحال حکومت بی آر ٹی منصوبے کو عوام کے لیے کھولنے میں ناکام رہی ہے۔خیال رہے کہ صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے کے منتظمین بدل بدل کر اس کی تکمیل کی مخلتف تواریخ 20 مئی سے 30 جون، 31 دسمبر سے 23 مارچ 2019 بتاتے رہے۔اس دوران منصوبے کی ابتدائی لاگت بھی 49 ارب روپے سے بڑھ کر 68 ارب روپے تک جاپہنچی ہے۔

Leave a reply