برطانوی ہائی کمشنر کی شاہد آفریدی کو انوکھے انداز سے مبارکباد
باغی ٹی وی : برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے شاہد آفریدی کو الگ اور انوکھے انداز میں مبارکباد دے دی ، کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ملنے والے حالیہ اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی ہے۔
دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز معروف سٹار شاہد آفریدی کو میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی تا حیات اعزازی ممبر شپ ملی ہے ، اس اعزاز پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو "رومن اردو”میں پیغام لکھا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد ی ہے .
Shandaar news👇. Bohat mubarak @SAfridiOfficial on receiving @MCCOfficial lifetime membership. Koi shaq nai kay cricket🏏 hamaray khoon mein hey #UKPakDosti https://t.co/VgrcK8sr0i
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) May 5, 2021
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو ملنے والی ممبرشپ کو شاندار خبر قرار دیا اور لکھا کہ آفریدی لائف ٹائم اعزازی ممبر شپ ملنے پر بہت مبارک۔کوئی شک نہیں کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے۔
میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو کرکٹ میں بے پناہ خدمات پر تاحیات ممبرشپ دے دی۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1389527971367686144?s=20
اس سے قبل میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے قومی ٹیم کے 22 کھلاڑیوں کو ممبرشپ دی جاچکی ہے جن میں عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس، جاوید میانداد، رمیزراجہ اور مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔