بی آر ٹی میں مسلسل آگ لگنے کے واقعات،نیب سے تحقیقات کا مطالبہ آ گیا

0
57

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میٹرو میں آگ لگنے کے واقعات ،پیپلز پارٹی نے نیب سے بی آر ٹی کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں چار گاڑیوں میں آگ لگنا تشویش ناک ہے، تحریک انصاف کی حکومت میٹرو بسیں چلا نہیں جلا رہی ہے،بی آر ٹی ایک ماہ میں ناکام کو ہو چکا ہے، منصوبہ عوام کی لئے ایک خطرہ بن چکا ہے،دنیا کا مہنگا ترین میٹرو پراجیکٹ ایک ماہ کے اندر کیوں اور کیسے بند ہوا،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نیب بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن کا نوٹس کیوں نہیں لیتا، 70 ارب کی لاگت سے بننے والے منصوبے کی ایک ماہ کی اندر سروس معطل ہونے پر سوالات اٹھتے ہیں، احتساب کے جعلی نعرے پر سیاست کرنے والی حکومت بی آر ٹی منصوبے کا حساب دے، اسٹے آرڈر پر بننے والے منصوبے کی اب مکمل تحقیقات ہونی چاہئے،

بسوں میں آگ لگنے کے واقعات اور تکنیکی خرابیوں کے باعث بی آر ٹی سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ 13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی کا افتتاح کیا تھا اور ایک ماہ کے دوران بسوں میں آگ لگنے کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

ستر ارب روپے کی لاگت سے طویل عرصے بعد بننے والے بی آر ٹی سروس میں تعطل پر شہری سخت نالا ں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کیا بس سروس ایک ماہ کے لیے تھی؟

واضح رہے کہ 26 اگست کو بی آرٹی بس میں آگ بھڑک اٹھی تھی،بس میں سوار مسافر خوفزدہ ہو گئے اور چھلانگیں لگانا شروع کر دیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کامران بنگش کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ اسٹیشن نمبر28 پر بی آرٹی بس میں اچانک آگ لگ گئی لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، فائر بریگیڈ کے عملے نے بھی آگ بجھائی،

واضح رہے کہ افتتاح کے دوسرے روز ہی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کی بس خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قلعہ بالاحصار کے سامنے بی آر ٹی روٹ پربس خراب ہوگئی ہے۔

پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ،میرے تحفظات غلط،پرویز خٹک ٹھیک تھے، وزیراعظم

بی آر ٹی بس میں آتشزدگی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

ویڈیو میں ایک مسافر کہہ رہا ہے کہ منصوبے کے افتتاح کا دوسرا روز ہے اور بس خراب ہو گئی جس کے باعث مسافر تپتی دھوپ میں بس سے اتر کر پیدل جارہے ہیں۔دوسری جانب چیف ایگزیکٹوٹ رانس پشاور فیاض خان کا کہنا ہے کہ بالا حصارکے مقام پر بس پنکچر ہوئی تھی جسے وزنی کرین کی مدد سے چمکنی ڈپو منتقل کرکے اس کا ٹائر تبدیل کیا گیا۔

Leave a reply