برسلز سے بھی کشمیریوں کے حق میں اچھی خبر آ گئی

0
79

کشمیر کونسل یورپ نے برسلز میں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیر پر ناجائز قبضہ کے خلاف دھرنا دیا۔

دھرنا برسلز میں یورپی یونین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سامنے پلیس شمان میں دیا گیا۔ دھرنے میں یورپ میں مقیم کشمیریوں ، پاکستانیوں اور ان کے ہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دھرنے کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی ظلم وجبر کے خلاف تحریریں درج تھیں۔ شرکاء بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

یاد رہے کہ کشمیر کونسل یورپ نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مستقل کرفیو کے نفاذ کے خلاف مختلف مقامات پر دھرنے ،پرامن احتجاجی کیمپوں، مظاہروں اور دیگر اجتماعات کا اہتمام کیا ہے۔ کشمیر کونسل ای یو نے بھی یورپی یونین کے عہدیداروں کو خط لکھنا شروع کیا اور بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

Leave a reply