تمام اہداف مصنوعی ہیں، حماد اظہر کا بجٹ پر ردعمل

0
18

تمام اہداف مصنوعی ہیں، حماد اظہر کا بجٹ پر ردعمل

سال-24 2023 کے بجٹ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ "اس بجٹ میں تمام اہداف مصنوعی ہیں اور پچھلے سال کی طرح حقیقت پر مبنی نہیں۔ معاشی ترقی، ٹیکس کلیکشن، مہنگائی کی شرح، درامدات، ترسیلات زر کے ہدف صرف بجٹ بیلنس کرنے لے لئے لکھے گئے۔ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں جبکہ اسی طرح سود ادائیگیوں کی رقم اور نان ٹیکس رونیو میں ہی ایک ہزار ارب کی فگر فنڈنگ ہے۔”


انہوں نے مزید لکھا کہ "وزیر خزانہ نے مہنگائی کم کرنے کا یا ڈوبتی معیشت کو بچانے کا کوئی منصوبہ بیان نہیں کیا۔ صنعتی پیداوار میں خام مال کی امپورٹ پر پابندی اور سکڑتی معیشت کے باعث %25 کمی آخری دو ماہ میں واقع ہوئی۔ اس کو بحال کیسے کرنا ہے اس پر کوئی جامع منصوبہ سامنے نہیں آیا۔”

حماد اظہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ "بجٹ میں 8.5 ارب ڈالر کا نئے بیرونی قرضوں کا ہدف ہے۔ لیکن آئی ایم ایف کے نا ہوتے ہوئے یہ بھی ممکن نا ہو گا، لگتا ہے پی ڈی ایم حکومت کا موثر فیصلہ سازی کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کو معیشت کی نہیں صرف عمران خان کو مینج کرنے کی پرواہ ہے۔”

حماد اظہر کے مطابق "پی ڈی ایم حکومت ایک سال میں معاشی ترقی کی رفتار کو %6 سے منفی پر لے آئی۔ ایکسپوڑٹ اور ترسیلات زر میں 7 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ بڑے درجے کی صنعتی بیداوار میں آخری دو ماہ میں %25 کمی آئی۔ مہنگائی کی شرح ایک سال میں تین گنا بڑھی۔ مقامی قرضے لینے کی رفتار دگنی ہو گئی۔ اب اس سب کو کیسے بحال کرنا ہے اس کا پی ڈی ایم کے پاس کوئی جواب نہیں۔”

دوسری جانب بجٹ پر رد عمل دیتے ہوئے فیضان راوت نے کہا کہ یہ ن لیگ اسحاق ڈار کی طرف سے ایک سیاسی و الیکشن بجٹ ہے. اس بجٹ کے ساتھ پاکستان آئی ایم ایف کا نواں(9) ریویو میں نہیں جاسکے گااس میں مشکلات آئیں گی. اس بجٹ میں کوئی نئے ٹیکس نہیں لگائے گئے، جس کے باعث 9200 ارب کا ہدف حاصل کرنا ناممکن ہوگا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
فیضان راوت کا کہنا تھا کہ سرکاری تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے آئیندہ اس سال آنے والی حکومتوں کو منی بجٹ پیش کرنے پڑیں گے. جبکہ زراعت، آئی ٹی اور تعمیراتی سیکٹر کے لیے ریلیف خوش آئند ہے،. توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے، سولر پینل پر ڈیوٹی ختم کرنا بھی اچھی بات ہے . لیکن پی ایس آئی ڈی پی بجٹ میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا. پی ایس آئی ڈی پی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بجٹ ن لیگ کی طرف الیکشن مہم میں استعمال ہوگا ، فیضان راوت فیضان راوت کا مزید کہنا تھا کہ اس بجٹ کے ساتھ اندرونی و بیرونی قرضوں میں اضافہ ہوگا یہ بجٹ فقط اعدادوشمار کا ہیر پھیر ہے، مختصراً یہ کہ یہ ن لیگ کا سیاسی بجٹ ہے.

Leave a reply