قومی اسمبلی:بجٹ اجلاس حزب اختلاف کےشورشرابا اور لعن طعن نے معزز ایوان کوبے نقاب کردیا

0
32

اسلام آباد:قومی اسمبلی:بجٹ اجلاس حزب اختلاف کےشورشرابا اور لعن طعن نے معزز ایوان کوبے نقاب کردیا ،اطلاعات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں بجٹ تقریرکے دوران اپوزیشن خصوصا ن لیگ کی طرف سے شورشرابے ، آوازیں کسنے اورلعن طعن کی آوازیں دنیا کے کونے کونے میں سنائی‌ دیں‌

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت جبکہ اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا‘وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کا آغازہوتے ہی حزب اختلاف اراکین نے شور مچانا شروع کردیا جس سےوزیرخزانہ شوکت ترین کو کئی باراپنی تقریرروکنا پڑی اپوزیشن اراکین بجٹ دستاویزات سے ڈیسک بجاتے رہے.

حزب اختلاف کی جانب سے وزیرخزانہ شوکت ترین کے لیے ”لوٹا‘لوٹا“کے نعرے بلند ہوتے رہے، آوازیں کسی گئیں ، حتی کہ ن لیگی مرد وخواتین ارکان اسمبلی کے شرمناک رویوں نے پوری قوم کا سرشرم سے جھکا دیا اورساتھ ہی ساتھ اس معزز ایوان کوبے نقاب بھی کردیا

Leave a reply